اس پوسٹ میں ہم آپ کو مزیدار لاہوری وائٹ چکن کڑائی بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔ تو چلئے بناتے ہیں مزیدار لاہوری وائٹ چکن کڑائی۔
لاہوری وائٹ چکن کڑائی بنانے کے لئے درکار اجزاء
چکن کے چھوٹے پیس 1 کلو
پیاز باریک کٹی ہوئی 4 عدد
لہسن ایک کھانے کا چمچ
ادرک باریک کٹی ہوئی 50 گرام
ہری مرچ باریک کٹی ہوئی 6 سے 8 عدد
پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
بھونا کر پیسا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا حسب ضرورت
فریش کریم ایک کپ
نمک حسب ضرورت
کوکنگ آئل حسب ضرورت
لاہوری وائٹ چکن کڑائی بنانے کا طریقہ
کڑائی میں آئل گرم کر کے چکن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پانچ منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔ پھر پیاز، لہسن، کالی مرچ، زیرہ شامل کر کے مزید 15 منٹ تک پکائیں اس کے بعد ہری مرچیں ڈال کر بھونیں تاکہ مرچوں کا ذائقہ چکن میں شامل ہوجائے۔ جب چکن آئل چھوڑ دے تو اس میں فریش کریم ڈال کر 2 منٹ پکائیں اور آخر میں ادرک ڈال کر 2 منٹ کے لئے دم پر رکھ کر اتار لیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر نان اور سلاد کے ساتھ تناول کریں۔ اس ڈش میں پانی بالکل استعمال نہیں کرنا ہے۔
لاہوری وائٹ چکن کڑاہی
Reviewed by Admin
on
January 05, 2020
Rating:
No comments: