بال لمنے کرنے کا طریقہ

بال لمنے کرنے کا طریقہ
لمبے گھنے سلکی بال خواتین کی شخصیت میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں، کم بالوں والی لڑکی جتنی مرضی خوبصورت ہو بالوں کی کمی اسکی ساری کشش ختم کر دیتی ہے۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایسے نسخے بتانے کے لئے جارہے ہیں جو کہ قدرتی اجزأ سے تیار کئے جاتے ہیں۔ تو آیئے جانتے ہیں وہ قدرتی نسخہ جن کے ذریعے آپ اپنے بالوں کو لمبا گھنا اور سلکی بنا سکتی ہیں۔

بال لمنے کرنے کا نسخہ نمبر 1

ایلوویرا۔ کوکونٹ آئل۔ کیسٹرآئل۔ وٹامن ای کیپسول۔
نسخہ بنانے کا طریقہ ایلوویرا کو بیچ میں سے کاٹ کر دو ٹکڑے کر لیں اور پھر بالوں کی جڑوں میں ملیں، اس کے بعد پانی گرم کریں، اور کوکونٹ آئل کیسٹرآئل اور ایک وٹامن ای کیپسول مکس کر کے کانچ کی چھوٹی شیشی یا ایسا برتن جس میں پانی نہ جائے میں ڈال کر گرم پانی میں ڈال دیں۔ یہ بات یاد رکھیئے گا کہ آگ کی تپش تیل کو ڈائریکٹ نہ لگے ورنہ اس سے فائدے کے بجائے نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ پھر یہ تیل رات کے وقت بالوں کی جڑوں میں تین سے پانچ منٹ لگا کر جذب کریں اور صبح اٹھ کر بال دھو لیں، 2 مہینے مسلسل اسی طرح لگاتے رہنے سے بال لمبے گھنے موٹے اور سلکی ہونے لگتے ہیں اور گرنا بھی رک جاتے ہیں۔ انتہائی پر اثر فارمولا ہے۔

بال لمنے کرنے کا نسخہ نمبر 2

ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ بالائی ملا دہی، انڈا، سعودیہ کا سرمہ اور سرسوں کا تیل ملا کر بالوں پر لگائیں اور ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں، بالوں کی خشکی سکری، اور بے رونقی دور کرکے سلکی گھنے کرنے میں اکسیر ہے۔

بال لمنے کرنے کا نسخہ نمبر 3

بالوں کو لمبا کرنے کیلئے تلوں کا تیل لیکر اس میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل اور انڈہ شامل کرلیں اور دہی ملا کر سر پر لگائیں، خشکی ختم ہوگی اور بال لمبے سیاہ ہوجائینگے۔
بالوں کی کمی یا مسائل کے شکار لوگ اپنی ڈائٹ کا بھی خاص خیال رکھیں، کیونکہ صرف بیرونی علاج سے بالوں کے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔ خشک میوہ جات اخروٹ، بادام، اور آملہ کا مربہ اپنی خوراک میں شامل کر لیں اور ہفتے میں کم از کم ایک سے دو بار مچھلی لازمی کھائیں۔ مچھلی میسر نہیں تو مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے کی روٹین بنا لیں آپ کے بالوں کا ہر مسئلہ حل ہو جائے گا۔
بال لمنے کرنے کا طریقہ بال لمنے کرنے کا طریقہ Reviewed by Admin on January 05, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.