بریانی بنانے کے لئے درکار اجزاء
چاول ایک کلو
گوشت دو کلو
گھی تقریباً ½2
پیاز ایک کپ
ادرک 40 گرام
لہسن 50 گرام
دھنیا 40 گرام
لونگ، دارچینی، الائچی، کالی مرچ حسب ضرورت
دہی ایک پاؤ
ہرا دھنیا حسب ضرورت
زعفران تھوڑا سا
نمک حسب ذائقہ
بریانی بنانے کا طریقہ
پیاز کاٹ کر گھی یا تیل میں براؤن کر لیں۔ آدھی پیاز اور آدھا گھی علیحدہ نکال کر رکھ لیں۔ بقایا پیاز میں ادرک لہسن پیس کر ڈال دیں۔ گوشت دھو کر ڈال دیں۔ پسا ہوا دھنیا، دہی، گرم مصالحے، نمک اور ہرا دھنیا ڈال کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ گوشت سخت ہو تو تھوڑا پانی بھی ڈال کر گلالیں۔ پانی خشک ہو جائے تو بھون کر اتار لیں۔
چاول میں نمک ڈال کر دوکنی ابال کر نچوڑ لیں۔ کھلے منہ کے پتیلے میں چاول اور بھونے ہوئے گوشت کو تہ بہ تہ لگائیں۔ ہر تہ کے بعد تلی ہوئی پیاز اور گھی جو نکال کر رکھا تھا وہ بھی ڈالتے جائیں۔
آخری تہ میں زعفران کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر چھڑک دیں اور اولوں کو دم پر رکھ دیں۔ جب دم کھولیں تو سارا کمرہ مہک اٹھے گا۔ زعفران اور پلاؤ کو خوشبو اس قدر اشتہار انگیز ہوگی کہ آپ واہ واہ کہہ اٹھیں گے۔
بریانی بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
January 04, 2020
Rating:
No comments: