انار کے فائدے خصوصیات اور علاج

انار کے ذریعے علاج
انار کے فائدے اور خصوصیات تو بے شمار ہیں لیکن اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس کو رسول پاک ﷺ نے نے خود پسند فرمایا ہے۔ قرآن پاک میں کئی جگہ انار کا ذکر موجود ہے اور اس کے علاوہ حدیثوں میں بھی انار کا ذکر ملتا ہے۔ ایک جگہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ ’’ایسا کوئی انار نہیں ہوتا کہ جس میں جنت کے اناروں کا دانہ شامل نہ ہو.‘‘

انار کے فائدے خصوصیات اور علاج

 انار کن کن بیماریوں میں استعمال کیا جاتا ہے آج ہم آپ کو انار سے علاج کا طریقہ بتائیں گے.

اسہال کا علاج

انار اسہال کے مرض میں فائدہ دیتا ہے۔ استسقاء کی حالت میں انار مفید ہے۔ انار کے چھلکوں کا سفوف ٹھنڈے پانی میں میں پینا قابض ہوتا ہے۔ انار کا چھلکا پانی کے ساتھ دن میں چار بار استعمال کرنے سے اسہال بند ہو جائیں.

تسکین قلب

انار کا جوس دل کو تسکین دیتا ہے۔ فرحت پہنچاتا ہے، جسم میں صفراوی مادوں کو ختم کرتا ہے بھوک نہ لگنے کی حالت میں انار کا جوس مفید ہے۔ جسم کی توانائی بحال کرتا ہے اور بھوک لگاتا ہے۔ بلغمی امراض میں مفید ہے۔

بواسیر کا علاج

انار کے چھلکے کو باریک پیس کر 6 ماشہ شام کو تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ اس سے خونی بواسیر کا خاتمہ ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ مثانے کی گرمی میں اور پیشاب کی جلن کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔

غذائی کمی

غذائی کمی کے شکار حضرات کے لیےانار ایک ٹونک ہے۔ انار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اس لیے جلدی امراض کا یہ ایک قدرتی علاج ہے۔ ماہرین خوراک کی تحقیق کے مطابق انار جگر اور معدے کی اصلاح کر کے جسم میں خون کی پیداوار بڑھاتا ہے اور چہرے کی رنگت نکھارتا ہے۔ پیاس کو دور کرتا ہے اور بے چینی کا خاتمہ کرتا ہے۔ پیشاب کی گرمی کو اعتدال میں لاتا ہے۔ قند ہاری انار سرد خشک اور ترش ہوتا ہے جوکہ معدے اور جگر کی گرمی اور سینے کی سوزش کو رفع کرتا ہے.
انار کے فائدے خصوصیات اور علاج انار کے فائدے خصوصیات اور علاج Reviewed by Admin on December 30, 2019 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.