دنیا میں بہت زیادہ لوگ باڈی بلڈنگ کے ذریعےسمارٹ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔آپ کو جگہ جگہ باڈی بلڈنگ کے کلب کھلے ہوئے ملیں گے۔ان کلبوں کے پاس کوئی باڈی بلڈنگ ماہر نہ ہونے کی وجہ سے جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ بہت سے لوگ موٹے ہوتے ہیں اور وہ باڈی بلڈنگ کا شوق رکھتے ہیں اسی طرح کئی لوگ بے حد دبلے ہوتے ہیں ان کی خواہش بھی ہوتی ہے کہ وہ بھی باڈی بلڈنگ کریں۔
وہ لوگ جو باڈی بلڈنگ کرنا چاہتے ہیں ، ان لوگوں کو سب سے پہلے اپنی خوراک کا خیال کرنا چاہئے اور بنیادی طور پر اس مسئلے کا حل بھی اپنی خوراک میں درمیانی سطح پر لانا ہے۔ لیکن اس کا یہ بھی مطلب نہیں ہے کہ آپ فاقہ کشی پر اتر آئیں۔ اصل بات خوراک میں توازن پیدا کرنا ہے۔ یہ باڈی بلڈنگ کرنے والےکے لئے ضروی ہے کہ اپنی خوراک میں چکنائی، دلیہ ، ساگودانہ اور سبزیوں کا استعمال کریں۔
ہمارا جسم ایک بینک کی مانند ہے جس میں آپ خوراک کی صورت میں کیلوریز جمع کرتے ہیں اور روز مرہ کے کام کاج کے دوران ان کیلوریز کو بینک یعنی جسم سے نکال کر استعمال میں لاتے ہیں۔ یہ کیلوریز کام کاج کے دوران توانائی کے استعمال کے ذریعے خرچ ہوتی ہیں۔ اگر آپ جمع شدہ کیلوریز سے کم خرچ کریں گے تو آپ کا اکائونٹ بڑھے گا اور آپ موٹے ہونے لگیں گے اور اگر اس کے الٹ ہوگا تو آپ کمزور ہونے لگیں گے۔ ایسی چیزوں سے ہرگز پرہیز نہ کریں جو موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔ کیونکہ اس طرح آپ بیمار بھی ہوسکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ وٹامنز کی کمی کے باعث سنگین بیماریاں گھیر لیتی ہیں۔ مثال کے طور پر دودھ، پنیر ، مکھن ، کریم، انڈے کی زردی اور گوشت میں وٹامن اے ہے۔ یہ ہماری جسمانی نشوونما میں مدد دیتا ہے اور انفیکشن اور جلدی بیماریوں سے ہماری حفاظت کرتا ہے۔ آلو ، دودھ ، انڈے اور دلیے میں وٹامن بی ہوتا ہے اور اس کی کمی معدے کی بیماری اور اعصابی نظام کی خرابی ہوجاتی ہے۔
باڈی بلڈنگ کرنے والے کو اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ معمول کے مطابق کھانا اور باقاعدگی سے ورزش کرتے رہیں۔ اس میں شک نہیں ہے کہ بعض موٹے لوگ کچھ نہ کچھ ورزش کرتے ہیں۔ یہ لوگ بتاتے ہیں کہ ’ ’وہ میلوں پیدل چلتے ہیں مگر اس سے انہیں کوئی فاقہ نہیں ہوتا۔‘‘ یاد رکھیں کہ ہر ورزش فائدہ مند نہیں ہوتی کیونکہ ان کے کرنے سے وٹامن ضائع ہوجاتے ہیں۔اگر آپ کی کمر موٹی ہے اور آپ اسے پتلا کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کمر پتلی کرنے والی ورزش کرنی چاہئے، نہ کہ کولہے پتلے کرنے والی۔ باڈی بلڈنگ کرنے والے حضرات کو بار، ڈمبل اور پلیٹوں والی ورزش ہی مناسب رہتی ہیں ، جس کے اثرات بھی جلد ظاہر ہونے لگتے ہیں۔
باڈی بلڈنگ کرنے والےحضرات کو چاہئے کہ جب آپ باڈی بلڈنگ کا آغاز تو شروع کہ چار ہفتے تک اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں باڈی بلڈنگ حضرات نیچے دیئے گئے خوراک کےچھ گروپوں میں سے کوئی ایک گروپ ہر روز استعمال کریں۔
باڈی بلڈنگ کرنے والوں کی خوراک
گروپ 1. گوشت ، مچھلی ، انڈے ، اخروٹ ، مٹر
گروپ 2. سبز سبزیاں ، سلاد ، شلغم پیلے ، گاجریں
گروپ3. سنگترے ، مالٹے ، کنو ، گریپ فروٹ کا جوس
گروپ 4. سیب، ناشپاتی ، کیلے اور دیگر پھل
گروپ 5. ڈبل روٹی ، آٹا، دلیہ ، ساگودانہ، نشاستہ
گروپ 6. گھی ، مکھن ، ماجرین، پنیر اور کھویا وغیرہ
باڈی بلڈنگ کرنے والوں کی خوراک
Reviewed by Admin
on
December 30, 2019
Rating:
No comments: