تخم ملنگا اس کو تخم بلنگا بھی کہتے ہیں۔ اسکا استعمال عموماً مشروبات میں ہوتا ہے کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور اسکے استعمال سے جسم میں موجود گرمائش کا خاتمہ ہوتا ہے، اس کے استعمال سے معدہ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے تیزابیت میں کمی آتی ہے۔ تخم ملنگا تلسی کے پودے کی ہی ایک قسم ہے، لیکن اس کے پتوں میں تھوڑی سی کھٹاس ہوتی ہے عموماً اس کا پودا 4 فٹ تک ہوتا ہے۔ اس میں موجود اومیگا تھری کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور تیزابیت بھی ختم کرتا ہے۔
اسکے علاوہ یہ پیٹ اور آنتوں کی صفائی کرتا ہے، نیند کو بہتر بناتا ہے، مدافعتی نظام کو مزید بہتر کرتا ہے۔ شوگر کے مریض اور عام افراد جو وزن بڑھ جانے کی وجہ سے پریشان ہیں، آج ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے، جس پر عمل کر کے آپ صرف 7 دن میں اپنی چربی پگھلا سکتے ہیں۔ یہ نسخہ لیموں اور تخم ملنگا سے بنایا گیا ہے لیموں جو کہ چربی پگھلانے کے لئے انتہائی شاندار پھل ہے اور اس کے استعمال سے میٹا بولزم تیز ہونے کے ساتھ وزن کم ہوتا ہے۔
تخم ملنگا سے وزن کم کرنے کا زبردست نسخہ
ڈیڑھ گلاس پانی، ایک چمچ تخم ملنگا، ایک چمچ شہد اور ڈیڑہ چمچ لیموں کا رس۔ تخم ملنگا کو رات بھر پانی میں رکھیں صبح اس کو نکال کر رکھیں اور ایک گھنٹہ ایسے ہی پڑا رہنے دیں اس کے بعد اس میں باقی اشیاء کو مکس کر کے گرینڈ کر لیں اور نہار منہ اس کا استعمال کریں، ایک ہفتہ میں آپ کو فرق نظر آجائے گا آپ کا وزن کم ہونا شروع ہوجائے گا۔
تخم ملنگا سے وزن کم کرنے کا زبردست نسخہ
Reviewed by Admin
on
December 25, 2019
Rating:
No comments: