نزلے زکام کی وجہ سے بلغم گاڑھا ہو کر دماغ میں جم جاتا ہے جس کے سبب سر کے سامنے والے حصے اور کن پٹیوں میں درد ہونے لگتا ہے، اس درد کو سر درد کہا جاتا ہے، یہاں آپ کو سر درد کے لئے چند انتہائی مفید اور آسان علاج بتانے جارہے ہیں۔ جن کی مدد سے آپ اپنے سر درد کا فوری علاج کرسکتے ہیں۔
سر درد پٹھوں اور دماغی کمزوری سے بھی ہوتا ہے جس کی وجہ سے نیند بھی کم آتی ہے۔ دماغی طاقت کو بڑھانے والی ادویہ اور پٹھوں کو مالش کرنے سے سر درد میں کمی آتی ہے۔
بعض اوقات سر درد پیشانی اور گدی میں ہوتا ہے جس سے سر بوجھل اور آنکھیں سرخ ہونے لگتی ہیں۔ کبھی کبھی کن پٹی میں خون کی شریانیں زیادہ دباؤ کی وجہ سے پھڑکنے لگتی ہیں۔ ایسا عموماً قبض اور گیس ہوجانے سے محسوس ہوتا ہے قبض دور ہونے سے مریض کو افاقہ ہوجاتا ہے۔
10 قطرے کلونجی کا تیل اور ایک چمچ شہد ملا کر رات سوتے وقت پینا سر درد کا بہترین علاج ہے۔
کلونجی کے تیل کی کن پٹیوں پر مالش کرنا بھی سر درد کا بہت ہی اعلیٰ علاج ہے۔
سر درد کا علاج - Sar Dard Ka Ilaj
Reviewed by Admin
on
December 15, 2019
Rating:
No comments: