دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جس کو زندگی میں کبھی کوئی حاجت یا پریشانی پیش نہ آئی ہو۔ زندگی میں انسان کو کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مثلا نوکری نہ ملنا، شادی میں رکاوٹ، کاروبار یا دوکان کا نہ چلنا، رزق کی تنگی، اولاد کا نہ ہونا، کوئی لڑکے کی تمنا دل میں لئے ہوئے ہے تو کوئی لڑکی کا حاجت مند ہے۔ الغرض ہر انسان حاجت مند ہے یا کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہے۔ یہاں ہم آپ کو حاجت پوری کرنے والے مختلف وظائف بتارہے ہیں۔ تمام وظائف کا کرنا ضروری نہیں ہے اپنی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی ایک وظیفہ کا انتخاب کیجئے اور سچے دل سے اخلاص کے ساتھ وظیفہ کیجئے۔
بروز جمعۃ المبارک عصر کی نماز پڑھ لینے کے بعد اس ہی جگہ قبلہ رخ ہوکر بیٹھے رہنا ہے کسی سے بات چیت نہیں کرنی ہے، آنکھ بند کرکے یَااللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ پڑہتے رہنا ہے اس دوران اور کچھ بھی نہیں پڑھنا اور نہ ہی کسی سے بات چیت کرنی ہے۔ جب سورج غروب ہوجائے ہو تو اپنی حاجت کے لئے دعا مانگ کر مغرب کی نماز ادا کرے۔ ان شآء اللہ عزوجل حاجت پوری ہوجائے گی۔ حاجت پوری کرنے کے لئے انتہائی بااثر وظیفہ ہے۔
وظیفہ نمبر 2.
سورۃ اخلاص حاجت پوری کرنے کے لئے بہت ہی موثر سورۃ ہے، اس کے علاوہ اس سورۃ کو پڑھنے کا اجر و ثواب بھی بہت ہی زیادہ ہے۔ حاجت پوری کرنے کے لئے سورۃ اخلاص کو روزانہ عشاء کی نماز کے بعد ایک ہزار مرتبہ پڑھنا ہے۔ اول و آخر درود شریف بھی لازمی پڑھلیں۔ سچے دل سے دعا کریں ان شآء اللہ عزوجل ہر جائز حاجت پوری ہوجائے گی۔
وظیفہ نمبر 3.
یہ وظیفہ جمعۃ المبارک کے دن کا خاص وظیفہ ہے۔ بروز جمعۃ المبارک 3 مرتبہ سورۃ مزمل اور ایک مرتبہ سورۃ یٰسین پڑھنی ہے اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف لازمی پڑھ لیں۔ اس کے بعد 4 رکعت نماز نفل برائے حاجت ادا کریں۔ پھر سجدے میں جا کر سچے دل سے دعا مانگیں۔ ان شآء اللہ عزوجل آپ کی جو بھی جائز حاجت ہوگی وہ پوری ہوجائے گی۔
وظیفہ نمبر 4.
جب کبھی آپ کو کوئی حاجت درپیش ہو یا کوئی مشکل درپیش ہو تو بسم اللہ شریف کو باوضو 786 مرتبہ 7 دن تک مسلسل پڑھتے رہیں۔ ہر کسی کی مشکل آسان ہوجائی گی۔ اگر اس عمل کو مستقل کیا جائے تو کسی اور عمل کی حاجت درپیش نہیں رہے گی۔ فجر کی نماز کے بعد 1500 مرتبہ بسم اللہ شریف کو پڑھا جائے تو جس مقصد کے لئے پڑھا وہ مقصد حاصل ہوجائے گا۔
وظیفہ نمبر 5.
اللہ نہ کرے کے کبھی کسی پر کوئی برا وقت آئے۔ لیکن اگر ایسا وقت آجائے اور کوئی صورت نظر نہ آرہی ہو۔ ہر طرف سے بے بسی کا عالم ہو تو باوضو ہو کر 11 مرتبہ درود شریف، گیارہ مرتبہ سورۃاخلاص، گیارہ مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر اللہ عزوجل کے حضور انتہائی عاجزی اور گڑگڑا کر مدد طلب کی جائے تو ان شآء اللہ عزوجل غیبی مدد حاصل ہوگی۔
حاجت پوری کرنے کا وظیفہ - Wazifa For Hajat
وظیفہ نمبر 1.بروز جمعۃ المبارک عصر کی نماز پڑھ لینے کے بعد اس ہی جگہ قبلہ رخ ہوکر بیٹھے رہنا ہے کسی سے بات چیت نہیں کرنی ہے، آنکھ بند کرکے یَااللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ پڑہتے رہنا ہے اس دوران اور کچھ بھی نہیں پڑھنا اور نہ ہی کسی سے بات چیت کرنی ہے۔ جب سورج غروب ہوجائے ہو تو اپنی حاجت کے لئے دعا مانگ کر مغرب کی نماز ادا کرے۔ ان شآء اللہ عزوجل حاجت پوری ہوجائے گی۔ حاجت پوری کرنے کے لئے انتہائی بااثر وظیفہ ہے۔
وظیفہ نمبر 2.
سورۃ اخلاص حاجت پوری کرنے کے لئے بہت ہی موثر سورۃ ہے، اس کے علاوہ اس سورۃ کو پڑھنے کا اجر و ثواب بھی بہت ہی زیادہ ہے۔ حاجت پوری کرنے کے لئے سورۃ اخلاص کو روزانہ عشاء کی نماز کے بعد ایک ہزار مرتبہ پڑھنا ہے۔ اول و آخر درود شریف بھی لازمی پڑھلیں۔ سچے دل سے دعا کریں ان شآء اللہ عزوجل ہر جائز حاجت پوری ہوجائے گی۔
وظیفہ نمبر 3.
یہ وظیفہ جمعۃ المبارک کے دن کا خاص وظیفہ ہے۔ بروز جمعۃ المبارک 3 مرتبہ سورۃ مزمل اور ایک مرتبہ سورۃ یٰسین پڑھنی ہے اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف لازمی پڑھ لیں۔ اس کے بعد 4 رکعت نماز نفل برائے حاجت ادا کریں۔ پھر سجدے میں جا کر سچے دل سے دعا مانگیں۔ ان شآء اللہ عزوجل آپ کی جو بھی جائز حاجت ہوگی وہ پوری ہوجائے گی۔
وظیفہ نمبر 4.
جب کبھی آپ کو کوئی حاجت درپیش ہو یا کوئی مشکل درپیش ہو تو بسم اللہ شریف کو باوضو 786 مرتبہ 7 دن تک مسلسل پڑھتے رہیں۔ ہر کسی کی مشکل آسان ہوجائی گی۔ اگر اس عمل کو مستقل کیا جائے تو کسی اور عمل کی حاجت درپیش نہیں رہے گی۔ فجر کی نماز کے بعد 1500 مرتبہ بسم اللہ شریف کو پڑھا جائے تو جس مقصد کے لئے پڑھا وہ مقصد حاصل ہوجائے گا۔
وظیفہ نمبر 5.
اللہ نہ کرے کے کبھی کسی پر کوئی برا وقت آئے۔ لیکن اگر ایسا وقت آجائے اور کوئی صورت نظر نہ آرہی ہو۔ ہر طرف سے بے بسی کا عالم ہو تو باوضو ہو کر 11 مرتبہ درود شریف، گیارہ مرتبہ سورۃاخلاص، گیارہ مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر اللہ عزوجل کے حضور انتہائی عاجزی اور گڑگڑا کر مدد طلب کی جائے تو ان شآء اللہ عزوجل غیبی مدد حاصل ہوگی۔
حاجت پوری کرنے کا وظیفہ - Wazifa For Hajat
Reviewed by Admin
on
December 10, 2019
Rating:
No comments: