رنگ گورا کرنے کے ٹوٹکے

رنگ گورا کرنے کے ٹوٹکے
رنگ کو گورا کرنا ہر عورت و مرد کی خواہش ہے۔ ہمارے یہاں گورے رنگ کو خوبصورتی کی پہلی کڑی مانا جاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ رنگ کالا کیوں پڑتا ہے؟ مرجھائی، تھکی تھکی اور گہری رنگت کی وجہ آکسیجن اور جسم میں خون کی کمی ہے۔ دھول مٹی اور ہوا میں پھیلی آلودگی، سورج سے نکلنے والی شعاعیں، غیرمناسب غذا اور ذہنی دباؤ وغیرہ یہ وہ وجوہات ہیں جو رنگت گہری اور تازگی دور کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ گھر میں بنے قدرتی فیس ماسک کے ذریعے اور ان وجوہات پر غور کرکے اپنے طرز زندگی میں مختلف تبدیلیاں لاکر گورے رنگ کا خواب پورا کیا جاسکتا ہے۔

رنگ گورا کرنے کیلئے آلو اور لیموں

اگر آپ جلد کی رنگت نکھارنا چاہتےہیں تو آلو اور لیموں کی مدد سے فیس ماسک تیار کرکے لگائیں۔ آلو میں رنگ کو گورا کرنے کی قدرتی خصوصیات موجود ہیں، یہ سستا ہونے کے ساتھ باآسانی دستیاب بھی ہوتا ہے۔ آلو اور لیموں کا فیس ماسک بنانے کے لئے پہلے آلو کا جوس نکال لیں، پھر اس جوس میں ایک لیموں کا عرق ملا کر چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ بعد اپنا چہرہ صاف پانی سے دھولیں۔

رنگ گورا کرنے کیلئے کیلے اور روغن بادام

بادام چہرے کے کیل مہاسے، داغ دھبے، جھائیاں اور کھردرا پن دور کرتا ہے، جبکہ کیلا وٹامن اے، بی اور دیگر غزائی اجزاء سے بھرپور ہونے کے سبب رنگھت نکھارنے کے لئے بہترین ہے۔ ایک کیلے کو کچل کر اس میں ایک چائے کا چمچ روغن بادام اچھی طرح سے ملائیں اور پھر چہرے پر لگالیں، اسے 20 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں۔ یہ ماسک جلد کی نمی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ تازگی اور چمک بھی پیدا کرے گا۔

رنگ گورا کرنے کیلئے چاول کا پاؤڈر اور دودھ

چاول طویل عرصے سے جلد کی رنگت نکھارے کیلئے مفید ثابت ہورہا ہے۔ جدید سائنس نے بھی اس عمل کی تصدیق کی ہے کہ چاول کا پاؤڈر جلد کی رنگت بہتر بنانے میں معاون ہے۔ چاول کا پاؤڈر قدرتی طور پر جلد کو سورج کی کرنوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا ماسک بنانے کا طریقہ نہایت سادہ سا ہے۔ پیسٹ بنانے کے لئے ایک کپ چاول کے پاؤڈر میں دودھ اور گرم پانی ملائیں۔ پیسٹ بنانے کے بعد چہرے پر لگائیں، 20 سے 30 منٹ تک اسے لگا رہنے دیں اور پھر گرم پانی سے دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں 2 سے 3 بار دہرائیں۔

ضروری بات

کسی بھی قسم کا فیس ماسک استعمال کرنے سے پہلے اس بات کا اچھی طرح سے اطمینان کر لیں کہ آپ نے اپنی جلد کو دھو کر صاف ستھرا کرنے کے بعد کلینزنگ اور ٹوٹنگ کے ذریعے اسے گردوغبار اور دیگر کثافتوں سے پاک کرلیا ہے، کیونکہ گرد آلود جلد فیس ماسک میں موجود قدرتی حسن بخش اجزاء کو جذب کرنے سے قاصر رہتی ہے۔
رنگ گورا کرنے کے ٹوٹکے رنگ گورا کرنے کے ٹوٹکے Reviewed by Admin on December 23, 2019 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.