ہونٹوں کی خشکی دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

ہونٹوں کی خشکی دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے
سرد موسم ہونٹوں کی خشکی کے ساتھ ساتھ ہونٹوں کے لئے تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔ سرد ہوائیں ہونٹوں کو خشک کردیتی ہیں جس سے ہونٹوں کی ساری خوبصورتی خراب ہوجاتی ہے۔ یہ ہوائیں خاص طور پر ہونٹوں کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ اس موسم میں خواتین اکثر پھٹے ہونٹوں سے پریشان رہتی ہیں۔ اگر موسم کے سرد ہوتے ہی توجہ دی جائے تو خواتین اس مصیبت سے بچ سکتی ہیں، یہاں ہم آپ کو ہونٹوں کی حفاظت کے لئے چند آسان اور گھریلو ٹوٹکے بتارہے ہیں ان ٹوٹکوں پر عمل کر کے آپ اپنے ہونٹوں کومحفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ہونٹوں کی خشکی دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

* کھانے کے بعد اگر ہونٹوں کو خوب اچھی طرح سے صاف تولئے سے پونچھ لیا جائے تو ہونٹوں کو خشکی سے بچایا جاسکتا ہے۔
* سونے سے پہلے ہونٹوں پر دودھ کی بالائی، کولڈ کریم یا گھی اچھی طرح سے ملیں، دن میں دو تین بار ان چیزوں کا استعمال کرنے سے ہونٹوں کو پھٹنے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح ہونٹ خوبصورت اور حسین نظر آتے ہیں۔
* زیتون کا تیل ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹوں کی تازگی برقرار رہتی ہے۔
* خواتین کو چاہئے کہ ہونٹوں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے چیپ سٹک کا استعمال بھی دن میں تین سے چار مرتبہ کریں تاکہ ہونٹ خشک نہ ہوں۔
ہونٹوں کی خشکی دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے ہونٹوں کی خشکی دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے Reviewed by Admin on December 23, 2019 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.