رزق میں برکت کے 5 وظائف

 
رزق میں برکت کے 5 وظائف
رزق میں برکت کا وظیفہ

ناظرین آج ہم آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتائیں گے جس کو ایک بار آپ زندگی میں ضرور کریں اس کو کرنے سے آپ کو دولت غیب سے ملے گی، یہ وظیفہ آزمایا ہوا ہے جس کے کرنے سے انشآء اللہ رزق کے دروازے کھل جائیں گے ۔ وہ وظیفہ یہ ہے صبح فجر کی نماز کی سنتیں پڑھنے کے بعد 550 دفعہ (یا رزاق ) پڑھیں اور پھر فجر کی نماز پڑھ لیں یہ عمل 41 دن تک کریں انشآء اللہ آپ کو جلد ہی غیب سے دولت ملے گی۔

رزق میں برکت کا وظیفہ

کیا آپ کو رزق کی تنگی کا سامنا ہے؟ کیا آپ کی زندگی مشکلات میں گھری ہوئی ہے؟ اور آپ ان مسائل کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں تو آج ہم آپ کو ایک ایسا عمل جس کے کرنے سے انشاء اللہ آپ کے رزق میں بے پناہ اضافہ ہو گا اور آپ کو تمام پریشانیوں سے نجات مل جائے گی اور آنے والی پریشانیوں سے بھی محفوظ رہیں گے انشاء اللہ ۔ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ یا صَمَدُ يَا عَزِيزُ يَا مُغْنِي يَا نَاصِرُ پڑھ لیا کریں، انشاء اللہ رزق میں بے پناہ اضافہ ہوگا، تمام مشکلات حل ہو جائیں گی اور زندگی آسان ہو جائے گی۔

رزق میں برکت کا عمل

میں برکت کا چھوٹا سا حیرت انگیز وظیفہ بتاؤں گا ، یہ خاص طور پر خواتین کے لئے ہے کیونکہ خواتین ہی عام طور پر کچن کی ذمے داری سنبھالتی ہیں اور کھانا پکانا بھی سی ذمے داری میں آتا ہے۔ آپ کھانا پکاتے ہوئے اس آسان سے عمل کوکر یں اور پھراپنے گھر میں خیرو برکت کا نظارہ کریں۔ جب بھی آپ کھانا پکانے لگے تو سب سے پہلے وضو کر لیں ، اس کے بعد کھانا پکانے کے دوران تین بار درود شریف پڑھیں، گیارہ بارسورہ قریش پڑھیں ، گیارہ بار سورہ کوثر پڑھیں پھر آخر میں دوبارہ تین بار درود شریف پڑھیں اور پانی پر دم کر کے یہ پانی سالن میں ڈال دیں۔ اس کھانے کو جو جو بھی کھائے گا وہ بیمار نہیں ہو گا ، اس گھر میں بھی رزق کا مسئلہ نہیں ہوگا، کبھی روزی تنگ نہیں ہوگی اور کبھی بھی غربت و افلاس اور فاقہ اس گھر میں نہیں آئے گا۔

رزق کی تنگی سے پریشان ہیں تو بس اس ایک اسم اعظم کا وظیفہ کریں

لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ انکے ہاتھ میں پیسہ نہیں ٹکتا۔ جو کماتے ہیں خرچ ہو جاتا ہے۔ گویا ایسے لوگوں کے رزق میں برکت نہیں پائی جاتی۔ اس مسئلہ میں مبتلا افراد روزانہ بعد نماز فجر اور عشاء کے گیارہ گیارہ سومرتبہ یا غنی کا ورد کریں۔ تو انشاء اللہ رزق میں برکت ہوگی اور پیسہ بھی ٹکنا شروع ہو جائے گا۔ یہ مجرب وظیفہ ہے اور رزق میں بندش ختم کرنے کا بہترین علاج بھی ہے۔

دکان یا دفتر میں برکت کا وظیفہ

جو دکاندار اور تاجر دفتر کھولنے سے پہلے ستر مرتبہ یاغنی پڑھے گا تو انشاء اللہ کاروبار میں برکت ہوگی اور کبھی نقصان نہ ہو گا۔ جمعرات کے دن یا جمعہ کی رات میں اس اسم پاک کا ورد کرنا اور ہمیشہ اس عمل کو جاری رکھنا انسان کو غیب سے دولت والا بنا دیتا ہے۔ یہ بڑا مجرب عمل ہے۔

رزق میں برکت کے 5 وظائف رزق میں برکت کے 5 وظائف Reviewed by Admin on March 06, 2023 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.