بہاری قیمہ بنانے کا طریقہ

بہاری قیمہ بنانے کا طریقہ

یہاں ہم آپکو بہاری قیمہ بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ بہاری قیمہ بہت ہی مزیدار ڈش ہے 20 سے 25 منٹ میں یہ ڈش تیار ہوجاتی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں بہاری قیمہ بنانے کی ترکیب۔

بہاری قیمہ بنانے کیلئے درکار اجزاء

قیمہ ½ کلو

نمک حسب ذائقہ

ادرک لہسن پسا ہوا 1 کھانے کا چمچ

فرائی کی ہوئی پیاز ½ پیالی

لال مرچ پسی ہوئی ½1 چائے کا چمچ

پسا ہوا گرم مصالحہ ½1 چائے کا چمچ

بیسن ½ پیالی

ہری مرچیں 3 سے 4 عدد

ہرا دھنیا 4 کھانے کے چمچ

کوکنگ آئل حسب ضرورت

بہاری قیمہ بنانے کا طریقہ

قیمے کو دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں پھر اس میں ادرک لہسن، نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ اور فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ کڑاہی میں آدھی پیالہ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں بیسن ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں۔ جب خوشبو آنے لگے تو اس میں قیمہ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہوجائے۔ اس میں باریک کٹا ہوا ہرا مصالحہ ملا کر ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔ مزیدار بہاری قیمہ تیار ہے۔

بہاری قیمہ بنانے کا طریقہ بہاری قیمہ بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on September 11, 2022 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.