مونگ مسور کی کھٹی دال بنانے کا طریقہ

مونگ مسور کی کھٹی دال بنانے کا طریقہ

آج ہم آپ کو مزیدار مونگ مسور کی کھٹی دال بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔ مونگ مسور کی دال آپ چاولوں کے ساتھ پیش کرسکتے ہیں اور چپاتی کے ساتھ کی پیش کی جاسکتی ہے۔ ساتھ میں اچار اور سلاد کا اضافہ دال کے ذائقہ میں مزید اضافہ کر دیتا ہے۔ جانتے ہیں مونگ مسور کی کھٹی دال بنانے کی ترکیب۔

مونگ مسور کی کھٹی دال کے اجزاء

مونگ کی دال آدھی پیالی

مسور کی دال آدھی پیالی

پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ

ہلدی ایک چائے کا چمچہ

نمک حسب ضرورت

ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ

کڑی پتہ چھ عدد

ہری مرچ چار عدد

پیار درمیانی سائز کی ڈلی ایک عدد

املی کا رس ایک پیالی

بگھار کے لئے اجزاء

لال ثابت مرد چھ عدد

سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ

کڑی پتہ چار عدد

لہسن چھلے ہوئے تین جوئے

کوکنگ آئل آدھی پیالی

مونگ مسور کی کھٹی دال بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے دال کو گرم پانی سے دھو کر ایک دیگچی میں پیاز اور ڈیڑھ پیالی پانی کے ساتھ چڑھا دیں۔ جب دال گل جائے تو گرینڈر میں پیس لیں یا لکڑی کے چمچے کے ساتھ اچھی طرح سے گھوٹ لیں۔ پھر سارے مصالحے ڈال کر املی کا رس دو پیالی پانی میں ملا کر ڈال دیں۔ ہلکی آنچ میں پکنے دیں۔ جب ہری مرچ گل جائے تو دال تیار ہے۔ آنچ آہستی کر دیں۔

اب ایک فرائنگ پین میں کوکنگ آئل گرم کریں۔ بگھار والے مصالحے ڈال کر سیاہ کریں پھر دال میں ڈال کر ڈھکن ڈھانک دیں تاکہ بگھار کی خوشبو دال میں ہی رہے۔ یہ ڈش تقریباً 6 سے 8 افراد کے لئے کافی ہے۔

مونگ مسور کی کھٹی دال بنانے کا طریقہ مونگ مسور کی کھٹی دال بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on September 24, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.