یہاں ہم آپکو چٹ پٹی توا کلیجی بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ توا کلیجی بہت ہی مشہور اسٹریٹ فوڈ ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں چٹ پٹی توا کلیجی بنانے کا طریقہ۔
توا کلیجی بنانے کیلئے درکار اجزاء
زیرہ 1 کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا 1 کھانے کا چمچ
ثابت لال مرچ 15 عدد
پکوان تیل ½کپ
کلیجی 1 عدد (باریک ٹکڑے کٹوالیں)
پانی ¼کپ
نمک حسب ذائقہ
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
ادرک سلائس 1 کھانے کا چمچ
کٹا ہرا دھنیا حسب ضرورت
کٹی ہری مرچ حسب ضرورت
چٹ پٹی توا کلیجی بنانے کا طریقہ
کلیجی مصالحہ بنانے کے لئے 1 کھانے کا چمچ زیرہ، 1 کھانے کا چمچ ثابت دھنیا اور 15 عدد ثابت لال مرچ کو بھون کر پیس لیں۔ کلیجی گریوی بنانے کے لئے توے پر ½کپ تیل گرم کرکے اس پر 1 عدد کلیجی کے باریک کٹے ہوئے ٹکڑے 2 منٹ کے لئے فرائی کر لیں۔
اب ان میں بھنا اور پسا مصالحہ شامل کر کے اچھی طرح فرائی کریں اور ¼ کپ پانی ڈال دیں۔ آخر میں نمک، 2 کھانے کے چمچے لیموں کا رس، ا کھانے کا چمچ ادرک سلائس، حسب ضرورت کٹا ہرا دھنیا اور حسب ضرورت کٹی ہری مرچ شامل کریں۔ مزیدار چٹ پٹی توا کلیجی تیار ہے۔ رائتہ اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
چٹ پٹی توا کلیجی بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
August 28, 2022
Rating:
No comments: