اس پوسٹ میں ہم بریڈ اور چکن پائی بنانے کا طریقہ جاننے گے۔ تو آئیے جانتے ہیں بریڈ چکن پائی بنانے کی ریسپی۔
بریڈ اور چکن پائی بنانے کیلئے درکار اجزاء
بریڈ سائسز 4 یا 6 عدد
ابلا ہوا اور تلا ہوا مرغی کا گوشت 1 پاؤ
دودھ 2 کپ
پنیر ½کپ
ہری پیاز حسب ضرورت
مکھن 4 بڑے چمچ
انڈے 4 عدد
یخنی مرغی کی 1 کپ
نمک و سیاہ مرچ حسب ذائقہ
بریڈ اور چکن پائی بنانے کا طریقہ
سلائسز کے سخت کنارے کاٹ کر سلائسز کے ایک طرف مکھن لگا دیں اور یہ مکھن والی طرف ڈش میں نیچے کی طرف رکھ دیں۔ انڈے پھینٹ لیں، نمک مرچ، دودھ اور یخنی ملا دیں۔ اب دودھ اور انڈوں کا محلول مکس کر کے کش شدہ پنیر چھڑک کر بیک کریں۔ 180C پر آدھ گھنٹے کے لئے یا اتنی دیر تک کہ سیٹ ہو کر گولڈن ہوجائے۔ ان کو پلیٹ میں نکال کر گرم گرم پیش کریں۔
بریڈ اور چکن پائی بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
August 24, 2022
Rating:
No comments: