باربی کیو پاستہ سلاد بنانے کا طریقہ

bbq pasta banane ka tarika
یہاں ہم جاننے گے باربی کیو پاستہ بنانے کا طریقہ۔ تو آئیے جانتے ہیں باربی کیو پاستا بنانے کا طریقہ۔

باربی کیو پاستا سلاد بنانے کیلئے درکار اجزاء

مرغی کی بوٹیاں 8 عدد
پاستا (ابلا ہوا) 250 گرام
شملہ مرچ 3 عدد
مایونیز 1 کپ
ہاٹ سوس 1 چائے کا چمچ
سفید سرکہ 1 چائے کا چمچ
لہسن (چوپ کیا ہوا) 2 جوے
باربی کیو ساس 1 کھانے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ½ کھانے کا چمچ
کٹی ہوئی کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
چینی 1 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل دو کھانے کے چمچ

باربی کیو پاستہ سلاد بنانے کا طریقہ

مرغی کی بوٹیوں پر لہسن، باربی کیو ساس، لال مرچ، تیل اور نمک لگا کر تھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں۔ پھر گرل پین پر تیل لگا کر انہیں گرل کر لیں۔ جب بوٹیاں تیار ہوجائیں تو ان کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ سلاد کے پیالے میں پاستہ، ہاٹ ساس، کالی مرچ، سرکہ چینی، مایونیز، شملہ مرچ، مرغی کی بوٹیاں اور نمک ملالیں۔ آپ اپنی پسند کی سبزیاں بھی ڈال سکتی ہیں۔ مزیدار باربی کیو پاستہ سلاد تیار ہے۔
باربی کیو پاستہ سلاد بنانے کا طریقہ باربی کیو پاستہ سلاد بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on August 17, 2022 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.