چپلی کباب بنانے کا طریقہ

chapli-kabab-banane-ki-tarqeeb
یہاں ہم آپ کو مزیدار چپلی کباب بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ چپلی کباب بہت ہی مزیدار ڈش ہے۔ گھر پر باآسانی بنائے جاسکتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں مزیدار چپلی کباب بنانے کی ترکیب۔ چپلی کباب کو انار دانہ کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔  

چپلی کباب بنانے کے لئے درکار اجزاء:

قیمہ آدھا کلو (مشین میں باریک پسوا لیں)

انار دانہ آدھا کپ

ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ

زیرہ ایک کھانے کا چمچ

ثابت لال مرچ پندرہ سے بیس عدد

کارن فلور یا مکئی کا آٹا آدھا کپ

سخت ٹماٹر دو عدد باریک کاٹ لیں

پیاز دو عدد باریک کٹی ہوئی

نمک حسب ذائقہ

چپلی کباب بنانے کا طریقہ:

قیمہ، انار دانہ، ثانت دھنیا، زیرہ اور ثابت لال مرچ کو توے پر بھون کر موٹا موٹا پیس لیں۔ پھر قیمہ میں تمام اجزاء شامل کر کے ایک گھنٹہ کے لئے چھوڑ دیں۔ پھر توے پر تیل ڈالیں چپٹے کباب بنائیں اوپر ایک گول کٹا ہوا ٹماٹر کباب پر رکھ دیں اور ان کو تل لیں۔ مزیدار چپلی کباب تیار ہیں۔ چپلی کباب کو ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

چپلی کباب بنانے کا طریقہ چپلی کباب بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on August 05, 2021 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.