کڑھائی گوشت بنانے کا طریقہ

karahi-gosht-recipe-in-urdu
آج ہم آپ کو مزیدار کڑھائی گوشت بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ اپنی فیملی کو گھر پر مزیدار کڑھائی گوشت بنا کر کھلائیں اور سب کو حیران کر دیں۔ تو آئیے جانتے ہیں مزیدار کڑھائی گوشت بنانے کی ترکیب۔

کڑھائی گوشت بنانے کیلئے درکار اجزاء:

گوشت ایک کلو چھوٹی بوٹیاں بنوالیں

لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ 

ٹماٹر 5 سے 6 عدد

ادرک ایک انچ کا ٹکڑا

پیاز دو عدد

ہری مرچ آٹھ سے دس عدد

ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ

لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

ہلدی ایک کھانے کا چمچ

سفید زیرہ حسب ضرورت

تیز پات حسب ضرورت

نمک حسب ذائقہ

تیل یا گھی ایک کپ

کڑھائی گوشت بنانے کا طریقہ:

کڑاہی میں آئل کو چار سے پانچ منٹ گرم کر کے تیزپات ڈالیں۔ ایک منٹ بعد پیاز ڈال دیں اور ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔ ادرک، لہسن، ہلدی اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک چمچ چلائیں اور پھر ٹماٹر ڈال دیں۔ اچھی طرح ملا کر نمک اور لال مرچ شامل کریں اور ٹماٹروں کو مکمل گلنے تک پکائیں پھر گوشت اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گھی الگ نظر آنے لگے۔ ہری مرچیں، ہرا دھنیا، ادرک، گرم مصالحہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر چولہے سے اتار لیں۔ مزیدار کڑھائی گوشت تیار ہے۔

کڑھائی گوشت بنانے کا طریقہ کڑھائی گوشت بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on June 30, 2021 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.