سیخ کباب بنانے کیلئے درکار اجزاء:
قیمہ آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
پیاز درمیانی سائز کی ایک عدد
کالی باریک پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی تین سے چار عدد
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا آدھی گٹھی
چنے بھنے ہوئے دو کھانے کے چمچ
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
انڈا ایک عدد
کوکنگ آئل حسب ضرورت
سیخ کباب بنانے کا طریقہ:
قیمہ میں پیاز، کالی مرچ، سفید زیرہ، چھوٹی الائچی، چنے اور ڈبل روٹی کے سلائس ملا کر پیس لیں۔ نمک، سویا ساس، لال مرچ، ہرا دھنیا، ہری مرچیں اور انڈا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ دو کھانے کے چمچ قیمہ کا آمیزہ لے کر سیخ پر رکھ کر دبا کر چار سے پانچ این لمبے کباب بنا لیں اور دس سے بارہ منٹ کے لئے فرج میں رکھ دیں۔ کبابوں کو ایک سے دو منٹ کیلئے چولہے پر سینک لیں، فرائی پین میں درمنای آنچ پر دو سے تین منٹ کے لئے گرم کر کے اس میں ہلکا سا آئل لگالیں۔ کبابوں کو سیخ سے نکال کر فرائی پین میں ڈال دیں اور لکڑی کے چمچ سے تین سے چار منٹ کے لئے ذرا سا الٹ پلٹ کر سینک کر نکال لیں۔ مزیدار سیخ کباب تیار ہیں۔ ہری چٹنی اور سلاد کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
No comments: