کلیجی بنانے کا طریقہ

 

kaleji-recipe-in-urdu
آج ہم آپکو انتہائی مزیدار خوش ذائقہ کلیجی بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ عید تہوار پر کلیجی کو بہت شوق سے تناول کیا جاتا ہے۔ جانتے ہیں کلیجی بنانے کا طریقہ۔

کلیجی بنانے کیلئے درکار اجزاء:

کلیجی ایک کلو

انار کا رس تین کھانے کے چمچے

لیموں کا رس ایک کپ

سرکہ ایک کپ

کالی مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ

نمک حسب ذائقہ

شہد ایک کھانے کا چمچہ

ٹماٹر کی پیوری ایک کپ

لہسن باریک کٹا ہوا ایک چائے کا چمچ

ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ

ہری پیاز سجاوٹ کیلئے

ہری مرچ دو عدد درمیان سے کاٹ لیں

ناریل پسا ہوا حسب ضرورت

تل کا تیل تین کھانے کے چمچ

کلیجی بنانے کا طریقہ:

ایک فرائے پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن اور ادرک ڈال کر سنہری کر لیں۔ اب اس میں ٹماٹر پیوری اور کلیجی ڈال دیں اور ڈھانک کر تھوڑی دیر پکائیں۔ اس کے بعد اس میں شہد، انار کا رس، سیاہ مرچ پسی ہوئی، سرکہ اور لیموں کا رس شامل کر کے پکائیں۔ آنچ ہلکی رکھیں۔ آخر میں ناریل اور ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ مزیدار کلیجی تیار ہے۔ سرونگ ڈش میں نکال کر ہری پیاز سے گارنش کرکے فریش کریم کے ساتھ پیش کریں۔

کلیجی بنانے کا طریقہ کلیجی بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on June 21, 2021 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.