بیف روسٹ بنانے کا طریقہ

beef-roast-recipe-in-urdu

آج ہم آپ کو بیف روسٹ بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ آپ مزیدار بیف روسٹ گھر پر باآسانی بناسکتی ہیں۔ تو جانتے ہیں خوش ذائقہ بیف روسٹ بنانے کی ترکیب۔

بیف روسٹ بنانے کیلئے درکار اجزاء:

بیف آدھا کلو

لیموں دو عدد

شملہ مرچ ایک عدد

گاجر ایک عدد

ہرا پیاز تین عدد

ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ

مسٹرڈ پیسٹ تین کھانے کے چمچ

ووسٹر ساس چار کھانے کے چمچ

کٹی ہوئی لال مرچ تین کھانے کے چمچ

پسی ہوئی کالی مرچ دو کھانے کے چمچ

سفید مرچ ایک کھانے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

تیل حسب ضرورت

بیف روسٹ بنانے کا طریقہ:

گوشت پر لیموں کا رس لگا لیں۔ پھر ایک پیالے میں نمک، ووسٹر ساس، ادرک لہسن کا پیسٹ، کٹی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی کالی مرچ، سفید مرچ، مسٹرڈ پیسٹ لے کر لیموں لگا گوشت اور تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اوون میں رکھ کر بیک کر لیں۔ شملہ مرچ، گاجر اور ہرا پیاز باریک کاٹ لیں۔ تمام کٹی ہوئی سبزیاں فرائی پیس میں ڈال کر ہلکی فرائی کر لیں اور بیف روسٹ پر ڈال دیں۔ مزیدار بھنا ہوا بیف گوشت تیار ہے۔

بیف روسٹ بنانے کا طریقہ بیف روسٹ بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on June 29, 2021 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.