آج جس ڈش کو بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں وہ ہے مونگ اور ماش کی دال کی بڑیاں۔ مونگ اور ماش کی دال کی بڑیاں کا بہت ہی مزیدار سالن بنتا ہے۔ جانتے ہیں مونگ اور ماش کی دال کی بڑیاں بنانے کا طریقہ۔
مونگ اور ماش کی دال کی بڑیاں بنانے کیلئے درکار اجزاء:
مونگ کی دال آدھا کلو
ماش کی دال آدھا کلو
گھی حسب ضرورت
قصوری میتھی خشک خوشبودار 2 سے 3 کھانے کی چمچ
گرام مصالحہ 2 چائے کے چمچ
دارچینی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
سفید زیرہ 2 چائے کے چمچ
ہلدی 10 گرام
سوکھا دھنیا 10 گرام
لہسن 10 گرام
ادرک 10 گرام
ہری مرچ آدھا پاؤ
نمک حسب ذائقہ
پیاز 50 گرام
لال مرچ حسب ذائقہ
خمیرہ 12 گرام
مونگ اور ماش کی دال کی بڑیاں بنانے کا طریقہ:
تمام دالیں صاف کر کہ رات کو بھگو دیں- اگلے دن دالوں میں سے پانی اچھی طرح نتھار کے اس میں پسا ہوئی ادرک لہسن، ہری مرچیں، گرم مصالحہ، نمک، پسی ہوئی لال مرچ دارچینی، زیرہ اور سوکھی قصوری میتھی سب چیزیں ایک برتن میں اکھٹے ڈال کر رکھ لیں اوراس یا تو سل بٹے پر پیس لیں، کونڈی ڈنڈے میں پیس لیں یا ہاتھ والی قیمہ مشین سے تین چار بار نکال لیں یا چوپر میں بالکل باریک کر لیں اور پھر ایک دھلے ھوئے صاف کپڑے یا پرات یا ٹرے ہر ہاتھ سے چھوٹی چھوٹی بڑیاں توڑ لیں اور تھوڑا سا فاصلہ رکھ کر بڑیاں بنا بنا کر رکھتے جائیں پھر ان کو باریک ململ کے کپڑے سے ڈھک کر بڑیوں کو تیز دھوپ میں اتنا خشک کر لیں کہ بالکل نمی باقی نہ رہے اس عمل 2 سے 3 دن لگ سکتے ہیں۔ یہ وقت دھوپ کی شدت کے مطابق لگ سکتا ہے- سوکھی ہوئی بڑیوں جو کسی جار میں ڈال کر محفوظ کر لیجئے۔ مزیدار بڑیاں تیار ہیں۔
No comments: