گرمیوں شروع ہوچکی ہیں۔ گرمی میں قلفی بہت ہی شوق سے کھائی جاتے ہے اور بادامی قلفی کا کیا ہی کہنا ہے بچے بڑے سب ہی اس کے دیوانے ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بادامی قلفی بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔
بادامی قلفی کے اجزاء:
دودھ ایک کلو
زردے کا رنگ ایک چٹکی
چینی پونا کپ
چاول کا آٹا 2 کھانے کے چمچ
میدہ 2 کھانے کے چمچ
بادام آدھا کپ کرش کئے ہوئے
بادامی قلفی بنانے کا طریقہ:
دودھ کا اُبالنے کے لئے رکھ دیں۔ جب گرم ہوجائے تو آدھا کپ نکا کر میدہ، زردے کا رنگ اور چاول کا آٹا گھول کر جب دودھ اُبلنے لگے تو اس میں ڈال دیں۔ ساتھ ہی چینی بھی ڈال دیں۔
جب گاڑھا ہوجائے تو بادام ڈال کر ٹھنڈا کریں اور سانچے میں ڈال کر جمالیں۔ مزیدار بادامی قلفی تیار ہے۔
بادامی قلفی بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
March 25, 2021
Rating:
No comments: