ماش کی دال بنانے کا طریقہ

ماش کی دال بنانے کا طریقہ
آج ہم ماش کی دال بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ ماش کی ڈال بہت زیادہ پسند کی جانے والی ڈش ہے۔ جانتے ہیں ماش کی دال بنانے کی ترکیب۔

دال ماش بنانے کے اجزاء

ماش کی دال ایک پاؤ (ایک گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ پھر آدھا چائے کا چمچ ہلدی کیساتھ دو کپ پانی میں ابال لیں حتی کہ دال گلنے لگے)

مکھن دو اونس

تیل ایک چوتھائی کپ

پیاز درمیانی سائز کی ایک عدد باریک کاٹ لیں

زیرہ آدھا چائے کا چمچہ بھنا ہوا اور پسا ہوا

سفید مرچ آدھا چائے کا چمچہ

ٹماٹر دو عدد کاٹ لیں

لہسن پسا ہوا دو چائے کے چمچے

ہری مرچ تین عدد

لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ

گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

ہرا دھنیا کٹا ہوا دو سے تین کھانے کے چمچے

ہری پیاز پتوں کے ساتھ عمدہ کاٹ لیں

ماش کی دال بنانے کا طریقہ

تیل اور مکھن کو گرم کر لیں۔ پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز فرائی کرلیں حتٰی کہ اس کی رنگت گولڈن براؤن ہوجائے۔ اب اس میں پسا ہوا لہسن ڈال کر اس وقت تک بھونیں جب تک کہ وہ اپنا رنگ نہ بدلنے لگے۔ اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، ہری مرچ، اور تمام دیگر مصالحے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ پھر ہری پیاز کے پتے ڈال کر دوبارہ اچھی طرح سے بھون لیں۔ پھر ابلی ہوئی دال کو آدھا کپ پانی کے ساتھ اس میں ملا دیں۔ اور پانچ منٹ تک کے لئے پکنے دیں۔ آخر میں گرم مصالحہ، ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ مزیدار ماش کی دال تیار ہے۔ گارنش کے لئے ادرک کے باریک کٹے ہوئے پیس ڈال سکتے ہیں۔

ماش کی دال بنانے کا طریقہ ماش کی دال بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on September 24, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.