پشاوری تکہ کڑاہی بنانے کا طریقہ

پشاوری تکہ کڑاہی بنانے کا طریقہ
آج ہم آپ کو انتہائی لذیذ اور مزیدار پشاوری تکہ کڑاہی بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں پشاوری تکہ کڑاہی بنانے کی ترکیب۔

پشاوری تکہ کڑاہی کے اجزاء

چکن ایک کلو
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
ٹماٹر درمیانے سائز کے چار عدد
کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
ثابت کالی مرچ چھ سے آٹھ عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
ہری مرچیں تین سے چار عدد
سرکہ تین سے چار کھانے کے چمچے
کوکنگ آئل یا گھی آدھی پیالی

پشاوری تکہ کڑاہی بنانے کا طریقہ

چکن کے تکے بنوالیں اور انہیں درمیان سے کاٹ کر چھوٹے کر لیں۔ پھر ان کو صاف کرنے کے بعد دھوکر چھلنی میں رکھ لیں۔ ٹماٹر کو چھیل کر بلینڈ کر لیں اور ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو باریک چوپ کر لیں۔ ایک بڑے پیالے میں ادرک لہسن، نمک، لال مرچ، کالی مرچ اور سرکہ ڈال کر ملائیں اور چکن تکوں کو یہ مکسچر اچھے طریقے سے لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
کڑائی میں ایک کھانے کا چمچہ کوکنگ آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں، پھر اس میں ثابت کالی مرچ کو کوٹ کر ڈال دیں۔ پھر اس میں مصالحہ لگے ہوئی چکن کتے ڈال کر ڈھک دیں، درمیانی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکانے کے بعد اس میں ٹماٹر کا پیسٹ اور چوپ کیا ہوا ہرا مصالحہ ڈال کر ڈھک دیں۔ ٹماٹر کا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں تھوڑا تھوڑا آئل ڈالتے ہوئے بھونیں اور گھی علیحدہ ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔ مزیدار پشاوری تکہ کڑائی تیار ہے۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر باریک کٹا ہوا ہرادھنیا چھڑک کر حسب پسند تندوری نان یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
پشاوری تکہ کڑاہی بنانے کا طریقہ پشاوری تکہ کڑاہی بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on July 15, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.