آج ہم آپ کو مزیدار چرغہ بریانی بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ ہمیں امید ہے آج کی یہ ڈش آپ کو ضرور پسند آئے گی۔ تو جانتے ہیں چرغہ بریانی بنانے کی ترکیب۔
چرغہ بریانی کے لئے اجزاء
ثابت چکن ایک سے سوا کلو
کالی مرچ 2 چائے کے چمچے
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ
لیمن جوس 3 کھانے کے چمچے
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
تیل ڈیڑ کھانے کا چمچے
نمک ایک چائے کا چمچہ
زردہ کا رنگ چوتھائی چائے کا چمچہ
ادرک لہسن کا پیسٹ 3 کھانے کے چمچے
چرغہ بریانی بنانے کا طریقہ
چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔ پھر گہرے کٹ لگا کر دھاگے سے باندھ لیں۔ اوپر دیئے ہوئے تمام مصالحے تیل کے ساتھ مکس کر کے چکن کے اندر اور باہر اچھی طرح لگا کر تقریباً ایک سے دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ اس کے بعد چکن کو 15 سے 20 منٹ کے لئے اسٹیم کر کے پہلے سے 200 ڈگری سینٹی گریڈ پہ گرم اوون میں 10 منٹ کیلئے بیک کر لیں۔ صرف براؤن رنگ دینے کے لئے۔ پھر اوون سے نکا کر سائیڈ پہ رکھ لیں اور چاول تیار کر لیں۔ چاول تیار ہونے پر چرغہ کو چاول کے اوپر اچھے طریقے سے سجا کر پیش کریں۔ مزیدار چرغہ بریانی تیار ہے۔
چرغہ بریانی بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
July 19, 2020
Rating:
No comments: