پشاوری فرائی چرغہ بنانے کا طریقہ

پشاوری فرائی چرغہ بنانے کا طریقہ
اس پوسٹ میں بہت ہی مزیدار ڈش بنانے جارہے ہیں جی ہاں یہاں ہم بنانے جارہے ہیں پشاوری فرائی چرغہ۔ تو آئیے جانتے ہیں پشاوری فرائی چرغہ بنانے کا طریقہ۔ 

پشاوری فرائی چرغہ کے لئے اجزاء

ثابت چکن تقریباً ڈیڑھ کلو
دہی آدھا کپ
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
ہری مرچ کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
سفید زیدہ ثابت آدھا چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
مکھن ڈھائی کھانے کا چمچہ
کوکنگ آئل ڈھائی کھانے کا چمچہ
پیاز کے لچھے، ٹماٹر کے قتلے اور لیموں کے قتلے گارنش کے لئے

پشاوری فرائی چرغہ بنانے کا طریقہ

دہی، دھنیا پاؤڈر، ہلدی، سفید زیرہ، لال مرچ، گرم مصالحہ، ہری مرچ کا پیسٹ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملا کر پیسٹ تیار کر لیں۔ پھر اس پیسٹ کو چکن پر اندر باہر لگا کر 20 منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اب ایک ایسی دیگچی لیں جس میں سے بھاپ باہر نہ نکلے۔ اب اس میں چکن مصالحہ سمیت اس میں ڈال دیں تقریباً دس منٹ تک پکائیں اس میں پانی وغیرہ کچھ بھی نہیں ڈالنا کیونکہ کچن اور دہی اپنے پانی میں گل جائے گی۔ اب ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل اور مکھن گرم کریں۔ پھر اس میں چکن ڈال کر فرائی کر لیں، فرائی کرتے وقت اوپر لیموں کا رس بھی چھڑک دیں۔ زیادہ تیل یا مکھن نہ ڈالیں۔ اس سے چکن کا مصالحہ اتر جانے کا احتمال ہے۔ چکن سنہری ہوجائے تو ایک خوبصورت سی سرونگ ڈش کے اطراف میں پیاز کے لچھے، لیموں اور ٹماٹر کے قتلے رکھیں۔ اور درمیان میں چکن رکھ کر تندوری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
پشاوری فرائی چرغہ بنانے کا طریقہ پشاوری فرائی چرغہ بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on July 19, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.