یہاں ہم بنانے جارہے ہیں بلوچی مٹن سجی۔ بلوچی مٹن سجی ہمارے صوبہ بلوچشتان کی بہت ہی خاص اور روایتی ڈش ہے۔ سب ہی لوگ اس ڈش کو بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ تقریبات میں خصوصی طور پر اس ڈش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں بلوچی مٹن سجی بنانے کا طریقہ۔
بلوچی مٹن سجی کے لئے اجزاء
بکرے کی ران تقریباً ڈیڑھ کلو
سرکہ آدھا کپ
دہی تین سو گرام
پیاز ایک عدد
ہری مرچ چار عدد
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ
ادرک درمیانی سائز کا باریک کٹا ہوا ٹکڑا
لہسن آٹھ سے دس عد باریک کٹا ہوا
زیرہ بھنا ہوا ایک چائے کا چمچہ
کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
زعفران ایک چٹکی
سرسوں کا تیل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
بلوچی مٹن سجی بنانے کا طریقہ
زعفران کو سرکہ میں بھگودیں۔ ران کو چھری سے کٹ لگالیں۔ اب اس پر نمک لگالیں۔ پھر اس پر کالی مرچ اور گرم مصالحہ لگا کر دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ ایک مکسنگ بال میں دہی، کٹی ہوئی ادرک، کٹا ہوا لہسن، سرسوں کا تیل، کُٹی ہوئی لال مرچ، زیرہ اور زعفران سرکہ کے ساتھ ملا آمیزہ تیار کر لیں۔ پھر اسے ران پر لگا دیں اور ران کو رات بھر کیلئے رکھ دیں۔ اوون کو ایک سو اسی ڈگری پر گرم کریں۔ بیکنگ ٹرے کو گریس کر لیں اور اس پر ران رکھ دیں۔ ساتھ ہی پیاز اور ہری مرچ رکھ کر اوون میں پکنے رکھ دیں۔ جب اچھی طرح پک جائے تو اسے سلاد اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
بلوچی مٹن سجی بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
July 19, 2020
Rating:
No comments: