یہاں ہم بنانے جارہے ہیں افغانی مٹن کڑاہی۔ افغانی مٹن کڑاہی بہت ہی مزیدار اور لذیز ڈش ہے ہمیں امید ہے آپ کو یہ ڈش ضرور پسند آئے گی۔ تو آئیے جانتے ہیں افغانی مٹن کڑاہی بنانے کی ترکیب۔
افغانی مٹن کڑاہی کے اجزاء
مٹن ایک کلو
لیموں کا رس پانچ کھانے کے چمچے
دہی آدھا کلو
ہری مرچ 10 عدد
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچہ
لونگ 5 عدد
بڑی الائچی 3 عدد
نمک حسب ذائقہ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
کوکنگ آئل ایک کپ
افغانی مٹن کڑاہی بنانے کا طریقہ
دہی میں لال مرچ، نمک، لیموں کا رس اور زیرہ پاؤڈر ملائیں اور اس آمیزے میں مٹن ڈال کر ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں، ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں، اس میں سیاہ مرچ، بڑی الائچی اور لونگ ڈال کر کڑکڑائیں۔ جب خوشبو آنے لگے تو اس میں مٹن اور آمیزہ ڈال کر بھونیں، ساتھ ہی ہری مرچ بھی ڈال دیں اور تیز آنچ پر بھونیں، جب مٹن تیل چھوڑ دے تو اس میں ایک کپ پانی ڈالیں اور ڈھکن بند کر کے آنچ ہلکی کر دیں، 10 منٹ تک پکنے دیں تاکہ مٹن گل جائے اور پانی اچھی طرح خشک ہو جائے، اب اسے 2 منٹ تک تیز آنچ پر بھونیں اور نان کے ساتھ پیش کریں۔
افغانی مٹن کڑاہی بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
July 20, 2020
Rating:
No comments: