Hyderabadi Mutton Biryani Recipe - حیدرآبادی مٹن بریانی ریسپی

Hyderabadi Mutton Biryani Recipe - حیدرآبادی مٹن بریانی ریسپی

یہاں ہم آپ کو حیدر آبادی مٹن بریانی بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں حیدرآبادی مٹن بریانی بنانے کی ترکیب۔

حیدرآبادی مٹن بریانی کے اجزاء:

بکری کا گوشت 1 کلو

چاول 1 کلو

دہی 1 پیالی

گرم دودھ 1 پیالی

گھی 1 پیالی

باریک کٹی پیاز 4 عدد

لونگ 4 عدد

لیموں 6 عدد

ہری مرچ 6 عدد

ثابت کالی مرچ 8 عدد

چھوٹی الائچی 8 عدد

باریک کٹا پودینا 1 گھٹی

زردے کا رنگ 1 چٹکی

کالا زیرہ 1 چائے کا چمچہ

سفید سرکہ 1 کھانے کا چمچہ

پسی لال مرچ 1 کھانے کا چمچہ

کچا پسا ہوا پپیتا 2 کھانے کے چمچے

ادرک لہسن کا پیسٹ ½1 کھانے کا چمچہ

نمک حسب ذائقہ

حیدرآبادی مٹن بریانی کے ترکیب:

ایک دیگچی میں 1 کلو گوشت، 2 کھانے کے چمچے کچا پسا ہوا پیتا، 1 کھانے کا چمچہ پسی لال مرچ ، ½1 کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ،4 عدد لیموں کا رس ، 8 عدد چھوٹی الا بچی ، آدھی گٹھی پودینہ ، 4 عدد ہری مرچ ، 8 عدد کالی مرچ اور 4 عدد لونگ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب اسے ہلکی آنچ پر چولہے پر رکھیں اور پانی خشک ہونے پر اُتار لیں۔ دوسری دیگچی میں تیل گرم کر کے 4 عدد باریک کٹی پیاز گولڈن براؤن کریں اور نکال کر اخبار پر پھیلائیں ساتھ ہی گرم تیل گوشت میں ڈال دیں۔ اب ایک تھوڑی بڑی دیگچی میں 1 کلو چاول، تھوڑا پودینہ ،2 ہری مرچ ، چھوٹی الائچی ، 1 چائے کا چمچہ کالا زیرہ ، حسب ذائقہ نمک اور 1 کھانے کا چمچہ سفید سرکہ ڈال کر دو کنی ابالیں اور پانی نتھار لیں۔ پھر چاول والی دیچی میں نیچے تھوڑی سی چکنائی لگا کر آدھی چاولوں کی تہ لگا کر تیل ملا ہو گوشت پھیلا کر ڈالیں ۔ اب اس پر تکلی ہوئی آدھی پیاز چورا کر کے ڈال دیں۔ اس کے بعد 2 لیموں کارس اور باقی چاول ڈالیں۔ اب 1 پیالی گرم دودھ میں 1 چٹکی زردے کا رنگ ملائیں اور چاولوں پر پھیلا کر ڈالیں ۔ ساتھ ہی بچی پیاز ، لیموں کا رس اور 1 کھانے کا چمچہ کچا گھی ڈال دیں۔ پھر اسے توے پر ڈھک کر 5 سے 10 منٹ تیز آنچ پر رکھیں۔ اس کے بعد آنچ ہلکی کر دیں۔ بھاپ اوپر آ جائے تو تیار بریانی رائتے اور اچار کے ساتھ سرو کر دیں۔

Hyderabadi Mutton Biryani Recipe - حیدرآبادی مٹن بریانی ریسپی Hyderabadi Mutton Biryani Recipe - حیدرآبادی مٹن بریانی ریسپی Reviewed by Admin on May 17, 2023 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.