پچ میل دال کے لئے اجزاء
دال چنا ایک چوتھائی کپ
ماش کی دال ایک چوتھائی کپ
مونگ کی دھلی دال ایک چوتھائی کپ
ارہر کی دال ایک مٹھی
مسور کی دال ایک چوتھائی کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کا چمچے
پیاز ایک عدد (درمیانہ سائز کی باریک کٹی ہوئی)
کوکنگ آئل بارہ کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ چائے کا چمچ
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک بڑا سائز کا کاٹ لیں
ہرا دھنیا ایک کٹوری کاٹ لیں
ادرک تقریباً ایک انچ کا ٹکڑا کاٹ لیں
پچ میل دال بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے تمام دالوں کو چن لیں۔ اور سوائے ارہر کی دال کے باقی دالوں کو آدھا گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ دیگچی میں کوکنگ آئل گرم کریں۔ اور کٹی ہوئی پیاز میں سے آدھی گھی میں ڈال کر سرخ کر لیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔ پھر پانی کا چھینٹا دے کر اس میں ادرک، پسا ہوا دھنیا، سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی اور نمک ڈال کر مکس کر لیں۔ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ جب ٹماٹر گل جائیں تو مصالحہ بھون لیں۔ اب تمام دالیں ارہر کی دال سمیت مصالحہ میں ملائیں۔ اب ڈھائی کپ پانی ڈال کر کھولائیں اور گلنے کے لئے دم پر رکھ دیں۔ آدھے گھنٹے کے بعد دال کو گھونٹ لیں۔ یاد رہے کہ دال کچھ کچھ کھڑی رہے ورنہ ذائقہ نہ دے گی۔ اب اس میں تقریباً دو کپ پانی ڈالیں۔ اب ایک ہری مرچ باریک کاٹ کر ساتھ میں ہرا دھنیا اور پسا ہوا گرم مصالحہ شامل کر کے کھولائیں۔ اب پانچ منٹ کے لئے دم پر لگا کر اتار لیں۔ اب فرائنگ پین میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں۔ اب اس میں باقی بچی ہوئی پیاز، ہری مرچ اور کٹی ہوئی باریک ادرک ڈال کر تلیں اور اس سے دال کو بگھار دیں۔ اس کے بعد کٹے ہوئے لیموں کے ٹکڑے اور ہرے دھنیا سے سجا کر پیش کریں۔ مزیدار اور صحت سے بھرپور پچ میل ڈال تیار ہے۔ روٹی یا چاولوں سے ساتھ پیش کریں ساتھ میں سلاد اور اچار بھی پیش کر سکتے ہیں۔
No comments: