یہاں آپ کو کھڑے مسور کی دال بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ کھڑے مسور کی دال بہت ہی مزیدار ڈش ہے۔ بہت ہی شوق سے کھائی جاتی ہے۔ خاص طور پر چاولوں کے ساتھ تو اس کا الگ ہی مزہ ہوتا ہے۔ تلی ہوئی ہری مرچوں اور اچار کے ساتھ اس کا لطف اور بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔ تو جانتے ہیں کھڑے مسور کی دال بنانے کی ترکیب۔
کھڑے مسور کی دال کے لئے اجزاء
کالی مسور کی دال آدھا کلو
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچے
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے چمچ
کچی کیری یا املی کا رس ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
بگھار لگانے کے لئے اجزاء
گھی یا تیل آدھا کپ
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
لہسن کے جوے 2 کھانے کے چمچ
خشک ثابت لال مرچ 10 عدد
کھڑے مسور کی دال بنانے کا طریقہ
دال کو تقریباً ایک گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ پھر اچھی طرح دھو کر پین میں ڈال کر ساتھ ہی ہلدی، ادرک لہسن، لال مرچ، نمک، پانی اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ دال گل جائے پھر کیری یا املی کا رس اور گرم مصالحہ ڈال کر تھوڑا سا مزید پانی ڈال کر کچھ دیر کے لئے پکنے دیں، جب دال مکمل گل جائے۔ ایک پین میں تیل یا گھی گرم کریں اور لہسن، زیرہ اور لال مرچیں ڈال کر فرائی کر کے دال کے اوپر ڈال دیں۔ مزیدار کھڑے مسور کی دال تیار ہے۔ اُبلے ہوئی چاولوں یا زیرہ رائس کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کریں۔
No comments: