بیف کڑاہی کے لئے اجزاء
گائے کا گوشت ایک کلو
پسی ہوئی سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچ
دھنیا دو کھانے کے چمچہ
ہلدی ایک کھانے کا چمچہ
پسا ہوا گرما مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
تیزپات کے پتے چند عدد
پسا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ (بھون لیں)
نمک حسب ذائقہ
دہی ایک پیالی
ہری مرچ چار عدد
لیموں تین عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
پیاز پسی ہوئی تین ڈلی
کوکنگ آئل ڈیڑھ پیالی
ادرک چند ٹکڑے لمبی لمبی کٹی ہوئی سجانے کے لئے
ہری مرچ چند ٹکڑے باریک کٹی ہوئی سجانے کے لئے
بیف کڑاہی بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے کڑاہی میں گوشت، پیاز، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر پانچ پیالی پانی ڈال دیں۔ ہلکی آنچ میں گوشت کو گلنے دیں۔ جب گوشت خوب اچھی طرح گل جائے تو دہی اور سارے مصالحے ڈال دیں۔ ہلکی آنچ میں پہلے مصالحے کا پانی خشک ہوجائے تو کوکنگ آئل ڈال دیں پھر ہلکا ہلکا سا بھون لیں۔ جب کوکنگ آئل گرم ہو کر الگ ہونے لگے تو سالن تیار ہے۔ اوپر سے لیموں کا رس چھڑک دیں۔ چاہیں تو ہری مرچ بھی ڈال دیں۔ کٹی ہوئی ادرک اور ہری مرچ سالن کو نکالتے وقت اوپر سے سجانے کے لئے ڈال دیں۔ مزیدار بیف کڑاہی تیار ہے۔ گرم گرم نان، سلاد اور رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔
بیف کڑاہی بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
August 10, 2020
Rating:
No comments: