آج ہم انتہائی لذیذ اور بہت ہی شوق کے ساتھ کھائی جانے والی آلو گوشت بنانے کی ترکیب بتانے جارہے ہیں۔ آلو گوشت بہت ہی مزیدار ڈش ہے ہر گھر میں بڑے شوق اور اہتمام کے ساتھ یہ ڈش بنائی جاتی ہے۔ آپ بھی اس ڈش کو بنائیے اور گھر والوں کا دل جیتئے۔ تو جانتے ہیں آلو گوشت بنانے کا طریقہ۔
آلو گوشت بنانے کے لئے اجزاء
گوشت بکرے یا گائے کا آدھا کلو
پیاز درمیانے سائز کی دو عدد باریک کاٹ لیں
ٹماٹر تین سے چار عدد چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے
آلو درمیانے سائز کے ایک پاؤ چھیل کر دو حصوں میں کاٹ لیں
نمک حسب ذائقہ
پسا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
ہری مرچ تین سے چار عدد، موٹی موٹی کٹی ہوئی
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا آدھی گڈی
دہی دو کھانے کے چمچہ
آئل آدھی پیالی
آلو گوشت بنانے کی ترکیب
دیگچی میں آئل گرم کر کے پیاز براؤن کر لیں۔ گوشت، ادرک، لہسن، ہلدی، اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر ڈھک دیں۔ گوشت کا اپنا پانی خشک ہوجائے تو نمک، پسی ہوئی لال مرچ، ٹماٹر، اور دہی ڈال کر بھونیں۔ ٹماٹر گل جائیں اور تیل الگ نظر آنے لگے تو آلو اور ہری مرچیں ڈال کر اتنا پانی ڈال دیں کہ گوشت اور آلو گل جائیں۔ اس کے بعد حسب منشاء شوربہ رہ جائے تو آنچ درمیانی رکھیں۔ روغن اوپر آجائے تو چولہا بند کر کے پسا ہوا گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال کر گرم گرم روٹیوں اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
آلو گوشت بنانے کی ترکیب
Reviewed by Admin
on
July 22, 2020
Rating:
No comments: